ایران

ایرانی وزیر خارجہ کا ہاکان فیدان سے ٹیلی فونی گفتگو، باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ترکی کے نئے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ فون پر گفتگو میں انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون مزید فروغ پائیں گے۔

حسین امیرعبداللہیان نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے ترک ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور خطے کے ممالک کے بحری اتحاد سے امریکہ پریشان

وزیر خارجہ نے علاقائی مسائل میں دونوں ممالک کے تعاون کو اہم قرار دیا اور علاقائی میکانزم کو فعال کرنے پر زور دیا۔

ترکی کے نئے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے امیرعبداللہیان کے مبارکبادی پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان اچھے مذاکرات اور تعاون کے تسلسل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں، ایران کے صدر کو ترکی کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے ہاکان فیدان نے رجب طیب اردوغان کی تقریب حلف برداری میں ایران کے نائب صدر اول محمد مخبر کی موجودگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : برکس ممالک ایران کے ساتھ مستحکم اقتصادی تعلقات کے خواہاں، حسین امیرعبداللہیان

ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد تہران کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان مسلسل تیسری بار ترکی کے صدر بن گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button