درجنوں غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا

شیعیت نیوز: تازہ ترین خبروں کے مطابق درجنوں غاصب صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔
فلسطین الیوم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو درجنوں غاصب صیہونیوں کے ایک جھنڈ نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں مسجد الاقصی کے صحن میں زبردستی داخل ہوکر قبلہ اول کی توہین کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی پارلیمنٹ کے انتہاپسند رکن خاخام یہودا گلیک، مسجد الاقصی پر حملے میں صیہونیوں کے ساتھ تھے۔
رپورٹ کے مطابق، درجنوں غاصب صیہونی انتہاپسندوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں مذہبی رسومات ادا کرکے فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی بھی کوشش کی۔
اس موقع غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مسجد میں موجود دو فلسطینیوں کو زد و کوب کیا اور ان دونوں فلسطینیوں کو بلا سبب گرفتار کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی غاصب آبادکاروں نے اب تک کئی دفعہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طے شدہ قوانین کے تحت انہیں ایسی حرکتوں کی اجازت نہیں ہے لیکن تل ابیب کی بڑھتی جارحانہ پالیسیوں کی آڑ میں، صیہونی آبادکار اس قسم کی حرکتوں کا ارتکاب کررہے ہیں۔
دوسری جانب غاصب فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب مغرب میں ایک قصبے پر حملہ کیا ہے جہاں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے نابلس کے جنوب مغرب میں ایک علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں سے ان کی شدید جھڑپ بھی ہوئی ۔ صیہونی فوجیوں نے اس قصبے کے علاوہ غرب اردن میں الخلیل کے جنوب اور الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی علاقے پر حملہ کیا۔