ایران

امام خمینی (رح) کے افکار سے دوری انحراف کا باعث ہے، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

شیعیت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ہمیشہ اتحاد و وحدت پر تاکید کرتے تھے اور آج ولایتِ فقیہ کے زیر سایہ اتحاد و وحدت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں یہ جاننا چاہیئے کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افکار سے دوری انحراف کا باعث بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 34ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی (رح) کے افکار سے دوری انحراف کا باعث بنتی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ عَلَی سَیدِنا وَ نَبِیِّنَا أَبِی الْقَاسِمِ المصطفی مُحَمَّد وَ عَلَی أهلِ بَیتِهِ الطَّیِّبِینَ الطَّاهِرِینَ سیَّما بَقیَّهَ اللَّهِ فِی الأرَضینَ.

انقلابِ اسلامی ایران ایک ایسی بے نظیر شخصیت اور بزرگ فقیہ کی قیادت میں وجود میں آیا جس کا دل، دنیا کے تمام محروموں کیلئے دھڑکتا تھا اور وہ خدا کی رضا مندی کے علاوہ کسی چیز کیلئے فکر مند نہیں ہوتے تھے۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اس راہ میں قید و بند اور جلاوطنی برداشت کی اور ایرانی عظیم قوم کی حمایت اور متعدد قربانیاں دے کر اسلامی نظام کے قیام کے مقصد کو تقویت بخشی، لہٰذا ہمیں اپنے عظیم امام کے بلند افکار کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے ساتھ اسے تحریف سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کی سرحد پر صہیونیوں کی ہلاکت، اسرائیلیوں کے چہرے پر بزدلی کے آثار نمودار

امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بلند پایہ افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے، حوزه علمیه کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے دور کے اس ممتاز فقیہ کے فقہی، اصولی اور تفسیری افکار کی پیروی کرتے ہوئے دینی نوجوان طلباء کو امام کے عظیم افکار سے آشنا کرے۔ ہماری یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کو نیز امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سیاسی اور الٰہی وصیت نامہ اور صحیفۂ نور سے استفادہ اور ان کا مطالعہ کرنا چاہیئے، تاکہ انقلابِ اسلامی کے بانی کے بلند پایہ افکار سے آگاہ ہو سکے۔

آج حکومتی عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم انسان کے بلند پایہ افکار کی حفاظت کریں اور امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیرت پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو محور قرار دیں اور نظام اسلامی کے تحفظ کیلئے عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا، واجب امور میں سب سے زیادہ اہم ہے۔

امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ہمیشہ اتحاد و وحدت پر تاکید کرتے تھے اور آج ولایتِ فقیہ کے زیر سایہ اتحاد و وحدت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں یہ جاننا چاہیئے کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کے افکار سے دوری انحراف کا باعث بنتی ہے۔

خدا کے شکر گزار ہیں کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فقدان کے بعد، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اسی طاقت سے ملک کو سنبھالا ہے۔

ہم سب کو اس سلسلے میں مدد کرنی چاہیئے اور اعلیٰ حکومتی حکام کو نیز چاہیئے کہ خامیوں کو دور کریں اور پرہیزگار اور انقلابی قوم کا شکر گزار رہیں تاکہ انشاء اللہ یہ انقلاب ظہورِ موعود کیلئے زمینہ ساز ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button