اہم ترین خبریںپاکستان

مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد، علامہ راجہ ناصرعباس کا ولولہ انگیز خطاب

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں فرزندان انقلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات، نظریات اور خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی ؒ جیسی نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا،علامہ راجہ ناصرعباس

اس موقع پر نظریاتی و انقلابی اور تنظیمی شخصیات نے اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کیا۔ برسی کے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عبد اللہ مطہری نے امام مہدیؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسر کی سر عام پھانسی کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعدد ممالک میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی دنیا بھر میں شناخت ہی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کے افکار و نظریات ہیں۔ قم المقدس میں شہر علم و انقلاب ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین کا حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button