اہم ترین خبریںپاکستان

امام خمینی ؒ جیسی نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی تعلیمات و افکار میں ہی ملت پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے باطریق احسن نبردآزما ہو سکتے ہیں

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا، آپ ایمان و عمل صالح کی مصداق آفاقی شخصیت کے مالک تھے، خمینی بت شکن عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی علمی و عملی جد و جہد سے مسلمین و مستضعفین جہاں کا سر بلند کر دیا، آپ کی دین ناب کی فکر ہی مرہون منت بنی کہ دنیا بھر کی تحریکوں اور نہضتوں نے طاغوتی قوتوں کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسر کی عدم گرفتاری، اتحاد امت فورم کی جانب سے کمیٹی تشکیل

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی تعلیمات و افکار میں ہی ملت پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے باطریق احسن نبردآزما ہو سکتے ہیں، آپ نے ذاتِ باری تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ نہ صرف ملت ایران کو بلکہ ملت اسلامیہ کو خود اعتمادی عطا کی، امام خمینی رض نے عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر دین سے صحیح استفادہ کیا جائے، تو یہ قوموں کو بیدار کرنے کا بہت ہی مؤثر اور فعال ترین ذریعہ ہے، آپ نے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی کامیابی کے لیے زمینہ سازی کی، اپنی عملی زندگی سے ہم سب پر یہ بات ثابت کر دی کہ دنیا کی استکباری طاقتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ جانے میں ہی کامیابی ہے اور اصولوں کی خاطر ان کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button