دنیا

اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ سے بم برآمد

شیعیت نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کے مشرق میں واقع بن گوریان ائیرپورٹ سے بم برآمد ہونے کے بعد پارکنگ کے حصے کو بند کیا گیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بن گوریان ائیرپورٹ سے بم برآمد ہوا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے سب سے بڑے ائیرپورٹ بن گوریان سے سیکورٹی اداروں نے بم برآمد کرلیا ہے۔ بن گوریان ائیرپورٹ تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسرائیل کا سب سے بڑا ہوائی اڈا شمار ہوتا ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ خفیہ اداروں نے ائیرپورٹ کے اندر ایک گاڑی سے اس بم کو برآمد کیا ہے۔ بم کو گاڑی کے اندر مہارت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان

ابھی حال ہی میں بن گورین ایئرپورٹ پر گولے کا ایک خول ملا تھا جو ایک بم کی طرح تھا۔

ایئرپورٹ کے ایک سیکورٹی اہلکار کو ایک امریکی شہری کے بیگ سے یہ مشکوک چیز ملی تھی جو امریکہ جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

صہیونی ذرائع کے مطابق اس کاروائی کے بعد ائیرپورٹ کی سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ حالات معمول کے مطابق ہیں اور ائیرپورٹ پر مسافروں کی رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔ واقعے کے بعد گاڑیوں کی پارکنگ کے مخصوص حصے کو بند کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جائزوں س پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب کے بن گورین بین الاقوامی ایئرپورٹ کی سیکورٹی میں چوک، کسی بھی شخص خاص طور پر دہشت گردوں کو اس ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی حکومت کے متعلقہ حکام نے بن گوریان ائیرپورٹ پر تخریبی کاروائی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button