اہم ترین خبریںلبنان

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، سیکورٹی الرٹ کردی گئی

شیعیت نیوز: لبنانی فوج کے خصوصی دستے جنوبی سرحدوں پر سیکورٹی الرٹ کردیے گئے ہیں۔ فلسطینی سرحد پر جنگی سامان کی نقل و حمل دیکھی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحدوں پر موجود مسلح افواج کے دستوں کو مکمل آمادہ کیا گیا ہے۔ ان دستوں نے جنگی سامان کی بڑے پیمانے پر نمائش بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری عالمی ادارے اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر صہیونی حکومت سیخ پا

لبنانی خبررساں ادارے این این اے نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی افواج کی جانب سے سرحد پر واقع شبعا اور بسطرہ کی زمینوں اور باغات کو ہدف کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد ملک کی مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنانی افواج نے گاڑیوں اور جنگی اسلحون کو جنوبی سرحدی علاقے اللیطانی میں جمع کرنا شروع کیا ہے اور مسلح دستوں کے اہلکار بھی مکمل سیکورٹی الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لبنانی افواج نے ایک کیمپ لگایا ہے۔

لبنانی حکام کو اس کیمپ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ تاہم لبنانی افواج کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ لبنانی سرحد کے اندر نصب کیا گیا ہے۔ امن فوج کے دستے لبنانی اور اسرائیلی فوجی حکام سے اس حوالے سے رابطہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button