مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی القدس میں گرفتاریاں، شیخ جراح سے دو کارکن بے دخل

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے ایک خاتون مرابطہ سمیت دو فلسطینی کارکنوں کو بے دخل کردیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے الشیخ جراح میں ایک تقریب پر حملہ کرتے ہوئے القدس کے باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی حکام نے سماجی کارکن محمد ابو الحمص کو دو ہفتوں کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے سے نکل جانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پر بڑا الزام

القدس کی مرابطہ نفیسہ خویص کو کل بدھ کی سہ پہر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے بعد الشیخ جراح محلے سے دو ہفتے کے لیے بے دخل کا حکم بھی دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے الشیخ الجراح محلے میں ایک تقریب کے شرکاء پر حملہ کیا اور محلے کے کچھ دروازوں پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے پرانے شہر سے ایک نوجوان عبدالرحمٰن شقیرات اور ایک دوسرےشہری علاء نجیب کو بھی گرفتار کیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے فوٹو جرنلسٹ فراس ہنداوی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے رپورٹ سونپ دی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی القدس کے تاریخی قلعے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی شدید مذمت

سال 2023 میں القدس اور مسجد الاقصیٰ کے خلاف اسرائیلی قابض حکام کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے رواں سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ مئی کے آخر تک مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی ریاست اور اس کے آباد کاروں کی 2209 خلاف ورزیوں کو رپورٹ  کیا جس کے نتیجے میں القدس کے 8 باشندے شہید اور اور 632 دیگر زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button