لبنان

صہیونی فورسز حزب اللہ سے خوف و ہراس کا شکار ہے، سابق فوجی جنرل کا اعتراف

شیعیت نیوز: سابق فوجی جنرل اسحاق بریک نے شمالی اور جنوبی علاقوں میں کشیدگی کے پیش نظر حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی سے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کے اقدامات کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے اور ہم ان کے اقدامات سے شدید خوف زدہ ہیں۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ سابق صہیونی فوجی جنرل نے عبرانی اخبار معاریو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی ناتوانی کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت خطے میں مزید کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

جنرل اسحاق بریک نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں کشیدگی کے پیش نظر حزب اللہ کے ساتھ جنگ سے صہیونی حکومت کو خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک آگ سے کھیلنا بند کریں، سرگئی لاوروف

انہوں نے دو روز پہلے صہیونی افواج کی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ ہرتسی ہالیوی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی فورسز حزب اللہ کے مقابلے میں خوف و ہراس کا شکار ہے۔ حسن نصراللہ کے اقدامات کے بارے میں صہیونی افواج کو کچھ علم نہیں ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صہیونی حکومت خطے میں نئی جنگ شروع کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں میزائل مقبوضہ علاقوں میں فائر کیے جائیں۔ آئندہ ہونے والی جنگ کے لئے ایک لاکھ سے زائد سپاہی میدان جنگ میں ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صہیونی فوجی حکام کو خبردار کیا تھا کہ کسی قسم کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ زمانہ بدل گیا ہے۔

اسرائیلیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ان سے نہیں ڈرتے ہیں بلکہ ان کو ہم سے ڈرنا چاہئے۔ اگر اسرائیل جنگ میں صرف فسلطینیوں یا صرف لبنانیوں سے لڑنا چاہتے ہیں تو ان کی بھول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button