پاکستان کی اہم خبریں

ایران اور پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وحید جلال زادہ

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور کے سربراہ وحید جلال زادہ نے کہا کہ عالمی نظام بدل رہا ہے۔ خطے میں نئے اتحاد تشکیل دیے جارہے ہیں اس لئے دونوں پڑوسی ممالک کو نئے عالمی نظام میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل پارلیمنٹ کانفرنس کے دوران ایرانی پارلیمانی وفد وحید جلال زادہ نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کی سربراہی وحید جلال زادہ کررہے تھے۔

وحید جلال زادہ نے دورے کی دعوت دینے پر پاکستانی پارلیمنٹ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کو ایران کے دورے کا دعوت نامہ پہنچادیا۔

ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی نظام بدل رہا ہے۔ خطے میں نئے اتحاد تشکیل دیے جارہے ہیں اس لئے دونوں پڑوسی ممالک کو نئے عالمی نظام میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔ ایران ہمسایہ ممالک مخصوصا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد اس کی بڑی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 15سالہ فلسطینی نوجوان عبدالله الدخیل کی شہادت

اس پاکستانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ ایران نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس کو تسلیم کیا۔ ایران نے ہمیشہ مشکلات کا بہادری کے ساتھ سامنا کیا ہے۔ آج ایران پوری دنیا کے عزم و استقامت کی مثال بن گیا ہے۔ دونوں ملکوں کو تجارت، سیاحت اور زیارتی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے بہت خوش ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونے سے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی وفد نے اسلام آباد کے دورے کے تیسرے روز پاکستانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی سے بھی ملاقات کی اور سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ زاہد درانی نے اس موقع پر ایران کی جانب سے مختلف مواقع مخصوصا گذشتہ سال بلوچستان میں جنگل کو لگی آگ بجھانے میں مدد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ 18 ممالک کے پارلیمانی وفود کی موجودگی میں ہونے والی کانفرنس سے کل پاکستان کے پارلیمانی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے خطاب کیا تھا۔ آج کانفرنس کا آخری دن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button