ایران

ایران کی ایٹمی طاقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، محمد اسلامی

شیعیت نیوز: ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی طاقت اس حد تک پیشرفت کر چکی ہے کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے بیرون ملک ایران کے سفیروں اور مشنز کے سربراہوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں سائنسی اور تکنیکی دائرے میں اور ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔

محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی طاقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں عالمی میڈیا کی باتیں یا دوسروں کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں اور ایسے حالات میں دیگر ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور نمائندوں کا کردار بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے غیر ملکی حمایت یافتہ جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا

دوسری جانب ایران اور سعودی عرب کے وزرائے صحت نے علاقائی سلامتی کی سفارت کاری کا عمل آگے بڑھانے کے لئے تہران اور ریاض کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

جنیوا میں سعودی وزیر صحت سے ہونے والی ایک ملاقات میں ایران کے وزیر صحت بہرام عین اللہی نے تہران اور ریاض کی شراکت سے علاقائی سلامتی کی سفارت کاری کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ایران اور سعودی عرب کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے صحت نے علاقے میں حفظان صحت کے فروغ کے لئے سفارتکاری اور دونوں ملکوں کا ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں ایران کے وزیر صحت نے، صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایران کے ساتھ مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط اور اس سمجھوتے پرعمل درآمد کے لئے ورکنگ گروپ کی تشکیل کے بارے میں ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button