اہم ترین خبریںایران

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے غیر ملکی حمایت یافتہ جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ اہم حکام سے حساس معلومات جمع کرنے والے غیر ملکی جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کے ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس وزارت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی چوبیس گھنٹے نگرانی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک نامعلوم غیر ملکی انٹیلی جنس سروس ملک میں آنے اور جانے والے ایرانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی تھی، جن میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو سرکاری محکموں میں اہم عہدوں پر فائز تھے یا انہیں حساس اداروں اور اہم مقامات میں ڈیٹا تک رسائی حاصل تھی۔

اس وزارت کے مطابق، اس نے ثالثوں اور ایگزیکٹو ایجنٹوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ایران کے اندر کئی اہم اداروں اور ایجنسیوں سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور انڈونیشیا تجارتی معاہدوں پر امریکہ سیخ پا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنٹوں نے ایران میں دستیاب ڈیٹا بیس کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی اور ملک میں آنے اور جانے والے لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور یہ معلومات زیربحث غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کو فراہم کیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ایران کے اندر نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ایجنٹوں اور ثالثوں کی شناخت کے بعد، انہیں ملک میں عدالتی حکام کے حکم پر فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کاروائی کرکے جنوب مشرق میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔ دہشت گرد عناصر تخریب کاری کے منصوبے بنارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کو جوانوں نے خفیہ اداروں کے تعاون سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔ دہشت گرد گروہ مختلف شہروں میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے منصوبہ بنارہا تھا۔

بیان کے مطابق کاروائی میں دوران دو دہشت گرد مارے گئے اور سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button