عراق

ایران، عراق کے اندر بڑی کارروائی کر سکتا ہے، عراقی مشیر قاسم الاعرجی کادورۂ تہران

شیعیت نیوز: العربی الجدید نامی اخبار نے لکھا ہے کہ عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سرحدی سیکورٹی اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے تہران کا سفر کریں گے۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی آنے والے دنوں میں تہران کا دورہ کرنے والے ہیں اور مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے مسئلے اور عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں ایرانی حکام سے مشاورت کریں گے۔

العربی الجدید اخبار نے ان ذرائع کے حوالے سے، جنہیں ہائی پروفائل کہا گیا ہے، دعویٰ کیا ہے کہ اس دورے کا فیصلہ ایرانی حکام کی جانب سے عراق کے اندر ان گروہوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو دہرانے کے عندیہ کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

عراق کی قومی سلامتی کونسل کے ایک عہدیدار کے مطابق عراق کے وزیر اعظم کی عراقی کردستان علاقے کے حکام کے ساتھ وسیع پیمانے پر نقل و حرکت جاری ہے جس کا مقصد دہشت گرد گروہوں کو ایران کی سرحدوں سے دور رکھنا، سرحدی پٹی میں ان کی نقل و حرکت کو روکنا اور دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان واقع عراقی بارڈر سیکورٹی یونٹس کا قیام کرنا ہے۔

عراق کی قومی سلامتی کونسل کے اہلکار کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر کا تہران کا ممکنہ دورہ سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے سوڈانی حکومت کی تازہ ترین کامیابیوں کا جائزہ لینا اور عراقی سرحدی علاقوں پر نئے حملوں کو روکنے کے طریقہ کار کو پیش کرنا اور ان جائزہ لینے کے مقصد سے ہوگا۔

دوسری جانب عراقی کردستان کے ایک اہلکار نے العربی الجدید کو بتایا کہ عراقی وفد میں اربیل کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button