ایران

رہبر انقلابِ اسلامی نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا

شیعیت نیوز: رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔

رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے علی اکبر احمدیان کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کیا۔

رہبرِ انقلاب کے حکم نامے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب شمخانی!
جناب عالی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کا رکن اور اپنے لئے سیاسی مشیر کے طور پر منتخب کرتا ہوں۔ اللہ تعالٰی سے آپ کی توفیقات کیلئے دعا گو ہوں۔

سید علی خامنہ ای

22 مئی 2023ء

رہبر معظم نے اپنے حکم نامے میں شمخانی کا گزشتہ 10 سالوں سے ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے 300 خاندان الحول کیمپ سے موصل صوبے میں الجدعہ کیمپ کو منتقل

دوسری جانب یرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کے لیے بہت سے فوائد ہوں گے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا مسلم دنیا میں اپنے اہم مقام کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) میں بھی ایک فعال کھلاڑی ہے۔

حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات میں اضافے سے دونوں ممالک کے لیے بے شمار فائدے ہوں گے۔

صدر رئیسی انڈونیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کی صبح جکارتہ پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button