اہم ترین خبریںیمن

غزہ کی جنگ نے مقاومت کی میزائل ٹیکنالوجی اور آئرن ڈوم کی شکست کو ثابت کردیا

شیعیت نیوز: یمنی گروہوں کے ایک وفد نے صنعاء میں فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ نے مقاومت کی اُبھرتی میزائل ٹیکنالوجی کی نشاندہی کی اور اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی شکست کو ثابت کر دیا۔

المسیرہ کے مطابق، یمن کے اللقاء المشترک کے ارکان نے صنعاء میں جہاد اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا اور صیہونی حکومت سے جنگ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے غزہ کی حالیہ جنگ میں جہاد اسلامی کے کردار کے بارے میں گفتگو کی۔

یمنی وفد نے حالیہ جنگ میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کے باہمی اتحاد و مشترکہ کمانڈ اینڈ آپریشنل روم کی جنگی حکمت عملی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے مقاومت کی میزائل ٹیکنالوجی کو ثابت کیا اور اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم اور مقلاع ڈیوڈ کی قلعی کھول دی۔ کیونکہ ان حملوں میں مقاومتی میزائل تل ابیب اور دیگر مقبوضہ سرزمین پر بغیر کسی مشکل کے اپنے نشانوں پر جا لگے۔

یمنی وفد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت اسلامی کا اصلی اور مرکزی موضوع ہے۔ فلسطین کاز سے پیچھے ہٹنا امت مسلمہ اور اس کے مقدسات سے خیانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حج کا مقصد امت اسلامیہ کو کفر اور استکباری طاقتوں کے خلاف متحد کرنا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب یمن میں جہاد اسلامی کے دفتر کے سربراہ محمد البرکۃ نے اللقاء المشترک کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔ محمد البرکۃ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ کامیابیاں اور صیہونیوں سے جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی مقاومتی گروہوں اور صیہونیوں کے درمیان پانچ دن کی مسلسل لڑائی کے بعد گزشتہ اسنیچر کی رات 10:00 بجے جنگ بندی ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button