دنیا

امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے خطرات سے دوچار ہے، پینٹاگون کے سابق مشیر

شیعیت نیوز: پینٹاگون کے سابق مشیر نے یوکرائن اور تائیوان میں بے جا مداخلت پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامییہ ہٹلر کی راہ پر چل رہی ہے جس سے ڈالر اور امریکی زرمبادلہ کے ذخائر کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع کے سابق مشیر نے معنی خیز انداز میں کہا ہے کہ یوکرائن اور تائیون کے داخلی امور میں مداخلت کی پالیسی امریکہ کو تباہ کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے حج و زیارات ادارے کے اہلکاروں کی ملاقات

ویب سائٹ آر ٹی کے مطابق ڈگلس میک گرگور نے امریکی سابق صدر کے بیٹے ٹرمپ جونئیر سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے حکام کو متنبہ کیا کہ متعدد ممالک یوکرائن میں امریکی مداخلت کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ پالیسی امریکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دے گی۔

پینٹاگون کے اعلی عہدیدار نے واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس کی اس پالیسی کے نتیجے میں امریکہ یوکرائن اور تائیوان میں جاری فوجی تنازعات میں کرجائے گا جس سے امریکی مفادات خطرے میں پڑجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ھنیہ کا خصوصی طور پر ایران و حزب الله سے اظہار تشکر

سابق امریکی جنرل نے موجودہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جرمن آمر ہٹلر کا طرز حکمرانی اپنارہا ہے چنانچہ اس پالیسی کو فوری طور پر ترک نہ کرے تو ہٹلر کی طرح امریکہ بھی برے انجام سے دوچار ہوگا۔

انہوں نے روس کے ساتھ جنگ میں یوکرائن کی فتح کی امید کو امریکی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہئے کہ روس عراق یا افغانستان نہیں ہے۔ روسی فوج میدان جنگ کی ماہر اور ہر قسم کی صورت حال سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ جوبائیڈن کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکی طاقت میں واضح کمی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button