اہم ترین خبریںپاکستان

ملک کو اس موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کا نفاذ ہے،علامہ ناظرعباس تقوی

سیاستدانوں کو چاہیے کہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے بیٹھ کر گفتگو و بات چیت کے ذریعے طے کریں اور ایک کل جماعتی آل پارٹیز سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تاکہ اسمیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے موثر لائحہ عمل طے کیا جائے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل_ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی گورنر ہاؤس سندھ, کراچی میں گورنر سندھ جناب کامران ٹیسوری صاحب کی جانب سے بلائی جائے والی استحکام پاکستان و دعائیہ کانفرنس میں شرکت, جسمیں مختلف دینی مکاتب فکر کے علماء اور مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت فرمائی,

یہ بھی پڑھیں: نئی نسل معاشرے میں جاری کرپشن اور ظالمانہ نظام سے بیزار ہو کر ملک و قوم کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

کانفرنس سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں جو ملکی موجودہ صورتحال دیکھنے میں آئی وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے, ملک کو اس موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کا نفاذ ہے, اس لئے کہ پاکستان کے آئین میں تمام اداروں کے حدود و قیود کو بیان کیا گیا ہے, ایسے واقعات اور ایسے حالات ملک کو کمزوری کی طرف ڈھکیل رہے ہیں, جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بن رہا ہے, سیاستدانوں کو چاہیے کہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے بیٹھ کر گفتگو و بات چیت کے ذریعے طے کریں اور ایک کل جماعتی آل پارٹیز سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تاکہ اسمیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے موثر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button