اہم ترین خبریںپاکستان

سکردو، وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو یقین دہانی کرائی کہ سکردو میں بجلی اور پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مرکز امامیہ سکردو میں مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی کے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پورے جی بی میں جلاو گھیراو کے بغیر پر امن احتجاج کو بلتستان کی سیاسی پارٹیوں کی سیاسی بلوغت قرار دیا اور گورنر سید مہدی شاہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس وقت کے بلتستان کے دو اہم ایشوز پینے کا پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانےاور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنےکی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سفیران مہدیؑ ورکشاپ کا انعقاد

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو یقین دہانی کرائی کہ سکردو میں بجلی اور پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button