اہم ترین خبریںایران

شہدائے مقاومت شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی کے قتل کے مجرموں پر فرد جرم عائد

شیعیت نیوز: ایرانی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ دقیق اور جامع عدالتی تحقیقات اور کارروائی کے بعد، شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کےمطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے بروز منگل، اعلیٰ عدالتی وفد کی سربراہی میں ایران کے سفر پر آئے ہوئے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جس قدر ایران اور عراق کے درمیان ثقافت، سیاست، معیشت، دہشت گردی اور کرپشن کرنے والے عناصر اور تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے میدانوں میں تعلقات استوار ہوں گے، اسی طرح عدالتی تعلقات کو بھی وسعت دی جانی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی جانب جوابی کاروائی ، اب تک اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے شہدائے مقاومت کے کمانڈروں کے قتل میں ملوث عناصر کے کیس کی تحقیقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی اور شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئیں تحقیقات پر عراقی عدالتی حکام کے مشکور ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی اور عراقی عدلیہ کے باہمی تعامل سے یہ مقدمہ جلد از جلد آخری مراحل تک پہنچ جائے گا اور نتیجہ حاصل کر لے گا۔

ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ دقیق اور جامع عدالتی تحقیقات اور کارروائی کے بعد، شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے

اور انشاء اللہ! بے گناہوں کے خون بہانے والے ظالم لوگوں کو اسی دنیا میں ہی قرار واقعی سزا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button