ایران

صدر رئیسی نے شام کے دورے کو تعلقات میں توسیع کا اہم موڑ قرار دیا

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمارے دو روزہ دورے شام تعلقات میں توسیع اور ان کی مزاحمت کو سراہنے میں ایک اہم موڑ تھا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران پہنچنے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کے خلاف شام کے عوام اور حکومت کی 12 سال کے مزاحمت کے بعد ایران کی حمایت کے ساتھ یہ دورہ خطے اور دونوں ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

صدر رئیسی نے شام کے اپنے دو روزہ دورہ کو ایران اور شام کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی تعلقات میں توسیع کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ جارحیت پسندوں کے خلاف شامی عوام اور حکومت کی مزاحمت کو سراہنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، جنرل یوسف قربانی

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کی اچھی صلاحیتیں اور بنیادیں ہیں۔

دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ کئی ملاقاتوں میں بنیادی طور پر مالی اور تجارتی مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی صلاحیتوں کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبے میں تعاون، مشترکہ بینک اور انشورنس کے قیام کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی محصولات میں کمی، ایران، عراق اور شام کے درمیان ٹرانزٹ کو مضبوط اور توسیع دینا، شام کی زرعی، صنعتی اور توانائی کی صلاحیتوں کو بحال کرنے کے لیے شامی فریق کی کوششیں اور ایران کی مدد اور دونوں ممالک کے درمیان زائرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنا، تعاون کی دستاویزات کے 15 محور ہیں جن پر دونوں ممالک کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button