دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے۔ کمزور قوموں کو دنیا کی استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرمان شاہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ بروقت میدان میں دشمن کے خلاف بہادری دکھائی ہے اسی لئے تاریخ میں ہمیشہ سربلند رہے گی۔ جب تک قوم کے اندر یہ جذبہ موجود ہے کوئی اس کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔ ایرانی قوم اپنے شہداء اور ان کی جانثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی طرح طاقتور ہونا چاہئے اور جس قوم میں شہادت کا جذبہ زندہ ہو اس کو کوئی تسخیر نہیں کرسکتا۔ ہمیں شہداء نے یہی درس دیا ہے۔ ایران میں ہر جگہ شہداء کا مقدس خون بہا ہے جو اس سرزمین کے تحفظ اور بقاء کا ضامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران فلسطین کو بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے میں روکاوٹ ہے، ناصر کنعانی
انہوں نے کہا کہ شہدا نے دشمن کے جدید اسلحوں اور ہتھیاروں کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا۔ آج دفاع مقدس مسلمان اقوام اور آزادی کے متوالوں کے لئے نمونے کی حیثیت رکھتا ہے۔
عراق، شام، لبنان اور افغانستان کے عوام نے اسی سے درس لے کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ روایتی جنگ میں شکست کے بعد دشمن نے ایران کے خلاف نفسیاتی اور ہائبرڈ جنگ شروع کی ہے لیکن ہم ان کو اس جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
جنرل حسین سلامی نے امریکہ کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے ہر کونے میں امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی افواج خوف اور وحشت کے سایے میں زندگی کرنے پر مجبور ہیں۔ امریکہ کو آخر میں مجبور ہوکر مشرق وسطی سے نکلنا پڑے گا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ صہیونی حکومت کو داخلی اور بیرونی محاذ پر مختلف مشکلات اور بحرانوں کا سامنا ہے۔ مظاہروں کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ مغربی کنارے اور غزہ سے مجاہدین کے حملے بھی تیز ہورہے ہیں۔
صہیونی حکومت سے تعلقات کے خواہشمند ممالک عقب نشینی کررہے ہیں۔ لوگوں پر یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ اسرائیل شکست ناپذیر نہیں ہے بلکہ اس کا ناپاک وجود شدید خطرے سے دوچار ہے۔