ایران

ایران فلسطین کو بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے میں روکاوٹ ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ سمجھ کر اس کی حمایت کرتے ہوئے اسے آمرانہ نظام کی نذر ہونے سے بچا دیا ہے اور اسے اہم بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایران نے عالم اسلام کا سب سے اہم اسٹریٹجک مسئلہ کے طور پر ہمیشہ اور بھرپور طریقے سے مسئلۂ فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسے آمرانہ نظام کی نذر ہونے سے بچا لیا ہے اور مسئلہ فلسطین کو اہم بین الاقوامی ترجیحات سے حذف کرنے میں ایران روکاوٹ بنے ہوئے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملت فلسطین، اب بھی مظلوم ہے، لیکن طاقتور اور اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اور مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صہیونی حکومت تیزی سے تباہی کی طرف گامزن ہے، کمانڈر جنرل قاآنی

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت نے شام کے متعدد سنی علماء سے دوستانہ ملاقات کی۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز دورے شام کے دوسرے دن میں عرب ملک کے سنی علماء کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ شام، فلسطین اور لبنان میں مزاحمتی محاذ کی فتح یقینی ہے، ایران جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، شام کی تعمیر نو اور اقتصادی، تجارتی اور سیکورٹی تعاون میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ایک سنی عالم نے صدر رئیسی کے کندھوں پر فلسطینی چفیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی چفیہ استعمال کرتے ہیں، جب کہ آپ فلسطینی اور شامی چفیہ استعمال کرتے ہیں!

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی بدھ کی صبح ایک بڑے سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button