اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 15 سالہ بچہ شہید درجنوں فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔ شہید فلسطینی بچے کی شناخت مصطفیٰ عامر صباح کے نام سے کی گئی ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ بیت لحم قصبے کے قریب نوجوانوں کا ایک گروپ اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کر رہا تھا جس کے جواب میں انہوں نے آنسو گیس پھینکی اور گولیاں چلائیں۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے جمعہ کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مشتبہ بندوق بردار کو گرفتار کیا اوراس کے قبضے سے اسلحہ پکڑاہے۔

یہ بھ پڑھیں : مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل عمومی ریفرنڈم ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے مشتبہ افراد کو گولی مار دی جنہوں نے ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا۔

فلسطین ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 14 سالہ لڑکے سمیت دو افراد کو زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی اور متعدد افراد کو ان کے پیچھے ہٹنے سے قبل گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے ایک گروہ نے یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہرے کے دوران صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونزم مخالف یہودیوں کے گروہ ناتوری کارتا نے اس مظاہرے میں فلسطین کے پرچم اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے اس مظاہرے میں صیہونی حکومت کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور صیہونزم کو حقیقی یہودیوں کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔

ناتوری کارتا صیہونزم مخالف ایک آرتھوڈوکس یہودی اقلیت ہے۔ اس گروہ کو صیہونزم مخالف یہودیوں کے اتحاد کی تنظیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button