مقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈز نے بٹ کوائن کے ذریعے عطیات وصول کرنے کا پروگرام ختم کردیا

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے مالی عطیات وصول کرنا بند کررہا ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ عطیہ دہندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرنے کے فریم ورک کا حصہ  ہے، خاص طور پردشمن کی طرف سے تعاقب کی شدت اور مخالفانہ کوششوں کو دوگنا کرنے کے واقعات بٹ کوائن کرنسی کے ذریعے عطیات لینا بند کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں مختلف دستیاب طریقوں سے القسام بریگیڈز کو عطیات جاری رکھنے پر زور دیا۔

بیان میں عطیات دھندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے 2017 کے دہشت گردانہ حملوں پر امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی

دوسری جانب انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشت پناہی میں باب المغاربه کی سمت سے مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریبا 200 صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں نے بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button