لبنانی اسپیکر نبیہ بیری کی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

شیعیت نیوز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے سیاسی میدان میں نبیہ بیری کی کاوشوں کو سراہا۔
اس ملاقات میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے ایران اور سعودی عرب کے مابین معاہدے کے بعد موجودہ صورت حال پر اپنا جائزہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب میں بھی 8 شوال کو عالمی یوم انہدام جنت البقیع منائے گی،علامہ اقتدار نقوی
انہوں نے اس معاہدے کے علاقائی سطح پر مثبت اثرات بالخصوص عالم اسلام کے اتحاد، لبنان اور مزاحمت پر روشنی ڈالی۔
اسپیکر نبیہ بیری نے اس معاہدے کو صیہونی حکومت کے خلاف ایک بہت بڑا کارنامہ قرار دیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے یمن، بحرین، فلسطین اور سوڈان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے سیاسی میدان میں نبیہ بیری کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے لبنان کے اندرونی مسائل کو داخلی میکانزم، بات چیت اور سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے معاہدوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت
حسین امیر عبداللہیان نے خطے میں صیہونی حکومت کی تخریب کارانہ کارروائیوں کے مقابلے میں لبنان اور وہاں کی مقاومت کے زبردست کردار کی تعریف کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصاد، تجارت، ثقافت اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کی جانب سے لبنان کی سلامتی و استحکام کے ساتھ ساتھ لبنانی حکومت، مقاومت اور فوج کی مدد کا بھی یقین دلایا۔