دنیا

سائبر جنگ جاری، نیتن یاہو کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

شیعیت نیوز: ہیکرز صیہونی غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا فیس بک اکاؤنٹ پر صفحہ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

عبرانی چینل 7 نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے وزیر اعظم نیتن یاہو کا اکاؤنٹ ہیک کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس پر فارسی زبان میں متن اور ویڈیو کلپس ہوسٹ  کیے۔ یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سائبر جنگ میں نیا اضافہ ہے۔

بدھ کی صبح ایک برقی حملے نے صیہونی پورٹس کمپنی اور حیفا پورٹ کی انٹرنیٹ سائٹس کو درہم برہم کر دیا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ ’’گمنام سوڈان‘‘ ہیکر گروپ نے کل صبح صیہونی ویب سائٹس پر حملہ کیا۔ منگل کو 15 صہیونی ویب سائٹس جن میں بینک، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اور سرکاری ادارے شامل ہیں سائبر حملے کا نشانہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں خونریز جھڑپیں انسانی تباہی میں بدل رہی ہیں، جوائس مسویا

دوسری جانب صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوسی تنظیم موساد پر سائبر حملے کی ذمہ داری سوڈان کے نامعلوم گروپ نے قبول کی ہے۔

خبر ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سوڈان کے انونیمس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی دہشت گرد جاسوسی تنظیم موساد کی ویب سائٹوں کے علاوہ، صیہونی حکومت کی بیمہ کمپنی، پندرہ دیگر سرکاری ویب سائٹوں اور بعض مواصلاتی کمپنیوں پر بھی سائبر حملے کئے ہیں۔

سوڈانی ہیکروں کے اس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تازہ سائبر حملوں میں دو ٹیلیکام کمپنیوں ، ماکارت واٹر ورکس، تل ابیب یونیورسٹی اور روزنامہ یوروشلم پوسٹ کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنا شامل ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تازہ سائبر حملوں کے بعد غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ پندرہ ویب سائٹیں دسترسی سے باہر ہوگئیں۔

کان نامی ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ ، مواصلاتی کمپنی اور ڈسکانٹ بینک غاصب صیہونی حکومت کے ان اہم مراکز میں شامل ہیں جو تازہ سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button