اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مخالف کارروائی ، 8 صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس کی وفا شاہراہ پر صیہونی مخالف کارروائی میں فائرنگ اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے واقع میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع نے گاڑی سے صیہونیوں کو مارنے کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں 3 صیہونی زخمی ہوئے کہ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 8 صیہونی زخمی ہوئے۔

حادثے کے مقام پر افراتفری کے مناظر سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی فورسز مقاومت کے خوف میں مبتلا ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق پانچ زخمی طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

صیہونی مخالف کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بھوک،افلاس کے بعد دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

واقعے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے ہونے والے پروگرام سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر رونما ہوا اور صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اس واقعہ سے چند منٹ قبل تک وہاں موجود تھے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر وزیراعظم نیتن یاہو موجود تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرنا تھا۔

نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ ہماری موجودگی میں حملہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمیں سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایک صہیونی فوجی نے حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ معذور سپاہی نے فوج کے ادارہ برائے معذورین کے دفتر کے سامنے خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button