اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی قیادت کو نقصان پہنچا تو نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا، عوامی محاذ

شیعیت نیوز: فلسطین  پاپولر فرنٹ فارلبریشن  نے اسرائیلی ریاست کوخبردار کیا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو نقصان پہنچایا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔

عوامی محاذ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قابض دشمن کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی دشمن کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو گزند پہنچانے کی تمام ذمہ داری دشمن پر عائد ہوگی۔

مزاحمتی رہنماؤں اور علامتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دشمن کی جارحانہ دہشت گردانہ نوعیت کی وجہ سے اس کے اندرونی بحران اور اس کے بڑھتے ہوئے وجودی اضطراب سے نکلنے کی کھلی اور مستقل کوشش ہے۔

عوامی محاذ کی طرف سے نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ دھمکیاں صرف ہمارے عوام اور مزاحمتی قیادت کو خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش ہے مگر دشمن کی اس طرح کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہمیشہ کی طرح یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کرتا ہے، آیت اللہ رئیسی

دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں الخلیل کے جنوب میں زرعی فصلوں کو تباہ کر دیا، جب کہ قابض فورسز نے نابلس میں اپنی چوکیوں پر اپنے اقدامات سخت کر دیے۔

الخلیل کے جنوب میں دیوار اور بستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے بتایا کہ آباد کاروں نے اپنے مویشیوں کو مسافر یطا میں الزوادین کمیونٹی کے پانچ دونم کے رقبے پر کسانوں کے کھیتوں میں چھوڑ دیا۔

الجبور نے مزید کہا کہ زمین کے غیر مسلح مالکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جنہوں نے مویشیوں کو ہٹانے کی کوشش کی، لیکن قابض فوج نے وہاں آکر آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے نابلس کے نواح میں تعینات فوجی چوکیوں پر اپنے اقدامات سخت کردیے۔

ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض فورسز شہر کے اطراف میں متعدد چیک پوائنٹس کو بند کرنے، گاڑیوں کی تلاشی لینے اور شہریوں کے کارڈ چیک کرنے اور ان کی شناخت پریڈ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے جنوب میں واقع حوارہ اور زعترہ چوکیوں پر عیدالفطر کے دوسرے روز بعض اطراف سے بندش دیکھنے میں آئی جبکہ صورہ اور دیر شرف چوکیوں پر قابض فوج کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button