عراق

عراقی صدر عبدالطیف رشید عنقریب ایران کا آئیں گے، فواد حسین

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے تہران-ریاض تعلقات کی از سر نو بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فواد حسین نے عراقی صدر عبدالطیف رشید کے مستقبل قریب میں دورہ ایران کی خبر دی۔

ایرانی فارن آفس کے مطابق، عید الفطر کی مناسبت سے تہران اور بغداد کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس گفتگو میں دونوں آفیشلز نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے مختلف موضوعات کے بارے میں بات کی۔

جس میں دو طرفہ تعاون کے مواقع، یورپی یونین، خطے کی تازہ ترین صورت حال، خطے کی سلامتی و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ایئر لائن کی ایران سے تین پروازیں شروع کرنے کی درخواست

گفتگو کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کی از سر نو بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے عراقی صدر عبدالطیف رشید کے جلد ہی دورہ ایران کی خبر دی۔ اس ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماوں نے باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت، مشترکہ تعاون کے قیام اور در پیش معاملات پر مسلسل مشاورت پر زور دیا۔

دوسری جانب صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیراعظم اور عوام کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ رئیسی نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی روشنی میں مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے عراقی وزیراعظم اور عوام کو عید الفطر کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button