ایران

سعودی ایئر لائن کی ایران سے تین پروازیں شروع کرنے کی درخواست

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی قومی ایئر لائن نے ایران کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شروع کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ مہر داد بذر پاش نے بتایا ہے کہ سعودی عربین ایئر لائن نے ہفتے میں تین پروازیں شروع کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ وار پروازیں حج پروازوں کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں سے سعودی عرب جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک چوتھائی امریکی رات کو بھوکا سوتے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ محمکہ شہری ہوا بازی دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے چین کی وساطت سے انجام پانے والے مذاکرات کے بعد باہمی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔ دونوں ممالک جلد ہی سفارت خانے بھی دوبارہ کھولنے والے ہیں۔

دوسری جانب یورپی شماریاتی مرکز کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ سال ایران سے 4,181 ٹن خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرمینیا کے وزیراعظم کی رہبر معظم انقلاب کو عید الفطر کی مبارکباد

اگرچہ ایران سے یورپی یونین کی تیل کی درآمدات کا حجم بہت کم ہے لیکن یہ یورپی آئل ریفائنریوں کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔

ان اعداد و شمار کا یورپی تیل کی درآمد کے سرکاری اعدادوشمار میں شامل ہونا یورپی حکام کی اس خواہش کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پابندیوں سے خود کو دور رکھیں یا کم از کم ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی سے اختلاف ظاہر کریں۔

یورو اسٹاٹ کے مطابق، یورپی یونین کے تین ممالک بشمول رومانیہ، پولینڈ اور بلغاریہ نے گزشتہ سال ایران سے خام تیل یا تیل کی مصنوعات درآمد کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button