اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے پر ایران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، زیاد النخالہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس موقع پر زیاد النخالہ نے فلسطین کاز کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ٹیلیفونک گفتگو آج عید کے روز انجام پائی۔ جس میں حسین امیر عبداللہیان نے زیاد النخالہ، مقاومت اور فلسطینی عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے رہبر معظم کے خطبہ عید کی جانب اشارہ کیا۔ جس میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فلسطین کے مہم مسئلے، اسرائیلی حکومت کے زوال، فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت، فلسطینی صفوں میں اتحاد اور فلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کو ماہ مبارک رمضان کا ثمر قرار دیا۔

اس ٹیلیفونک تبادلہ خیال میں حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کی آزادی کے لئے مقاومت اور فلسطینی عوام کے لئے ایران کی سیاسی و معنوی حمایت کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا باب الرحمت صحن پر دھاوا، بجلی کاٹ دی

انہوں نے فلسطین کے لئے ایران کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطین کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مقبوضہ سرزمین میں ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا کہ جس کا دارالحکومت قدس ہو۔

دوسری جانب جہاد اسلامی کے سربراہ نے ایرانی حکومت و عوام کو عید سعید کی مناسبت سے مبارک باد دی۔ انہوں نے ولی امر مسلمین جہان اور ایرانی صدر کو اپنا پرتپاک سلام بھیجا۔

انہوں نے فلسطینی یگانگت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حالیہ سالوں میں قدس و مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے فلسطینی گروہوں میں اتحاد اور مقاومتی محاذ کی صہیونی حکومت کے حالیہ کامیابیوں کو ایران کی حمایت اور تعاون کا مرہون منت قرار دیا۔

زیاد النخالہ نے فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button