دنیا

دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے، سلیمان سویلو

شیعیت نیوز: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے واشنگٹن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے اپنی ثقافت کو دنیا پر تھوپنے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنا وقار کھو رہا ہے اور پوری دنیا اس ملک سے نفرت کرتی ہے۔

ترکی کے انتخابات سے قبل ایک تقریب میں سویلو نے استنبول کے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ مغرب کی جانب سے امریکی اقدار اور ثقافت کو دنیا پر مسلط کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہیں کیونکہ دنیا میں اس ملک کی بالادستی اب باقی نہیں رہی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یورپ افریقہ میں امریکی آلہ کار بن گیا ہے مزید کہا کہ آج یورپ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ فکر نہ کریں۔ یہ امریکہ ہے جو موجود ہے اور یورپ امریکہ کے پیچھے چلنے والی ٹرین ہے اور اس کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو این خواتین کے مسئلے پر اقوامِ متحدہ کا افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ

دوسری جانب سوڈان کے سیاسی امور کے ماہر محمد جمال عرفہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں حالات کا اسی نہج پر آگے بڑھنا، اس ملک کو اپنے ہاتھوں سے صیہونی حکومت کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فوجی جنرلوں کی جنگ میں جیت، صرف صیہونی حکومت کی ہوگی، کیونکہ تل ابیب انیس سو پچاس کی دہائی سے سوڈان کے حصے بخرے کرنا چاہتا تھا تاکہ افریقہ کے عرب ممالک سمیت اس پورے براعظم میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکے۔

محمد جمال عرفہ نے خبردار کیا کہ جنرلوں کی جنگ کے نتیجے میں سوڈان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اور پھر وہاں ان علیحدگی پسند گروہوں کا بول بالا ہوگا جو اس ملک میں صیہونی حکومت اور امریکہ کی اسٹریٹیجی کے مطابق سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

روزنامہ رائے الیوم کے مطابق سوڈان کی عسکری قیادت ملکی فلاح و بہبود کے حوالے سے امریکہ کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کیے بیٹھی تھی اور اس نے تیل سے مالامال جنوبی علاقے کو الگ کرکے ملک کا ایک تہائی حصہ پہلے ہی گنوا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button