ایران

یوم القدس عالم اسلام کے اتحاد کی علامت ہے، عباس زادہ مشکینی

شیعیت نیوز: محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا ہے کہ یوم القدس کو زندہ رکھنے اور ہر سال وسیع پیمانے پر منانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔

محمود عباس زادہ مشکینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس دوسرے ممالک مخصوصا عالم اسلام پر حملہ آور ہونے والے استعمار کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ اس دن مظلوم کے حق میں ظالم کے خلاف جہاد کا سبق ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی گروپ کی بیت المقدس میں فلسطینی عیسائی شہریوں پر اسرائیلی تشدد کی مذمت

امام خمینی کی بصیرت کی وجہ سے اس اہم دن کو فلسطین کی حمایت میں منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دن القدس سے بالاتر ہوکر پوری دنیا میں جاری جارحیت خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا چاہئے۔

عباس زادہ مشکینی نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ اس دن کی اہمیت اور افادیت سے ایرانی قوم اور دنیا کے مسلمانوں کو اچھی طرح آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا

انہوں نے صہیونیوں کے مظالم کے بارے میں مغربی ممالک کے سکوت اور خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا مغرب کا سکوت دلیل ہے کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم میں مغرب بھی صہیونیوں کے ساتھ برابر شریک ہے۔ مغربی استعمار نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے عالم اسلام کے قلب میں اسرائیل کو وجود میں لایا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور مغربی ممالک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لہذا ان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطینی قوم کے دفاع کی امید رکھنا فضول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button