خلیج فارس میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے خلیج فارس کے پانیوں میں 10 لاکھ اور 450 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا۔
یہ بات جنرل رمضان زیرراہی نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے خلیج فارس کے پانیوں میں 10 لاکھ اور 450 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : معقول اقدامات کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کا تعلق خلیج فارس کے اطراف کے ایک ملک سے تھا جسے روکنے کا حکم ایران کی ایک عدالت نے جاری کیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ خلیج فارس کی سیکورٹی کو یقینی بنانا سپاہ پاسداران کی بحری فورسز کے اہم ترین مشنوں میں سے ایک ہے۔
جنرل رمضان زیر راہی نے کہا کہ اس سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے پاس دیگر فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مناسب تعاون اور ہم آہنگی ہے جو اسمگلنگ سے نمٹنے کے معاملے میں یہ تعاون نمایاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی: عمارت میں ہولناک آتشزدگی ، 16 افراد جاں بحق، 3 پاکستانی بھی شامل
انہوں نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے گزشتہ سال کے دوران ایک ملین اور 600 ہزار اسمگل شدہ ایندھن کو خلیج فارس میں قبضے میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس جہاز سے برآمد ہونے والے ڈیزل کو ایران کی پیٹرولیم کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی ایران کی بحری فورس نے اسمگل ہونے والے سولہ لاکھ لیٹر ایندھن کو ملک کے حدود سے باہر جانے سے قبل روک لیا تھا۔