عراق

عراق کی حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم کی جدہ میں محمد بن سلمان سے ملاقات

شیعیت نیوز: عراق کی حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے عراق اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات آج اتوار کے روز انجام پائی۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ آج اتوار کے روز سید عمار الحکیم نے ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دن، مزید 48 یمنی قیدی صنعاء پہنچ گئے

اس ملاقات میں عراق اور سعودہ عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، سعودی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان، سعودی انٹیلیجنس چیف خالد بن علی الحمیدان اور بغداد میں ریاض کے سفیر عبدالعزیز بن خالد الشمری موجود تھے۔

جب کہ دوسری جانب عراقی وفد میں تحریک حکمت ملی کے نائب سربراہ محسن الحکیم اور اس تحریک کے خصوصی مشیر احمد الحکیم موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button