اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی ملاقات، اسرائیل کے خلاف مضبوط مزاحمت کا عزم

شیعیت نیوز: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

غالمنار نیوز چینل کے مطابق، یہ ملاقات اتوار کو انجام پائی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر فلسطین کی تازہ صورتحال، مسجد الاقصی میں پیش آنے والے واقعات، غرب اردن اور غزہ میں استقامتی محاذ کی کارروائیوں میں شدت اور علاقائی حالات کا جائزہ لیا۔

حزب اللہ لبنان اور حماس کے سربراہوں میں استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کی تیاری اور مشترکہ خطروں کے مقابلے میں تعاون کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے 13 یمنی قیدیوں کو انصاراللہ کے حوالے کردیا

حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے اسرائیل کے خلاف پرزور مزاحمت کی تیاری پر بات چیت کے لیے لبنان میں ملاقات کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے حماس اور حزب اللہ نے لبنان کے دارالحکومت میں ملاقات کی جس میں اسرائیل کے خلاف پرزور مزاحمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ ہانیے کی حزب اللہ کے چیف سید حسن نصراللہ سے ملاقات کے دوران فریقوں نے اسرائیل مخالف مزاحمت کی تیاری اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تحریکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں نے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب صیہونی ویب سائٹ واللا نے لکھا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات ایسے موقع پر انجام پائی ہے جب تل ابیب کو ہر محاذ پر شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button