مقبوضہ فلسطین

حماس رہنما کی تازہ اسرائیلی جارحیت پر روسی ایلچی سے تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: حماس کے سینیئر رکن نے صیہونی جارحیت اور فلسطینیوں کے دفاع کے حق کے بارے میں مغربی ایشیا کے امور میں روسی ایلچی سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے سینیئر رکن موسی ابومرزوق نے مغربی ایشیا میں قیام امن کے لئے روسی ایلچی میخائیل بوگدانوف سے گفتگو کے دوران صیہونی حکومت کی مسجد الاقصیٰ اور فلسطین کے مختلف علاقوں پر جارحیت کے فوری خاتمے پر زور دیا ۔

موسی ابومرزوق نے اس موقع پر کہا کہ تل ابیب، فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ حماس بھی فلسطینیوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر روسی ایلچی میخائیل بوگدانوف نے بھی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا اور ماسکو کی کوششوں کی تفصیلات سے موسی ابومرزوق کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے یمنی جنگ کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے، عرب میڈیا

دوسری جانب کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کے ریوڑ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملے کیے جبکہ انہوں نے سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستے بند کر دیے۔

آباد کاروں نے نابلس شہر کے آس پاس کے کئی علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور شہر کے شمال مشرق میں فروش بیت دجن میں پلاسٹک کے خیموں کو جلا دیا۔

متعدد آباد کاروں نے گاؤں کے اطراف میں حملہ کیا اور فادی کنعان اور عمید شاکر کے عارضے خیموں اور شیلٹروں کو آگ لگا دی۔

آباد کار نابلس کے آس پاس کی کئی گلیوں میں، بشمول حوارہ، فروش بیت دجن، الساویہ، اور دیر شرف کے دیہاتوں اور قصبوں کے قریب جمع ہوئے، اور اشتعال انگیز کارروائیاں کیں۔ شہریوں کی گاڑیوں پر حملے کیے۔

بیت لحم میں آباد کاروں نے شہر کے جنوب میں الخضر قصبے کے جنوبی دروازے کو بند کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button