دنیا

نیٹو کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے پر ماسکو کی تاکید

شیعیت نیوز: روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی جانب نیٹو کی توسیع کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا اور اس کا ہر حال میں مقابلہ کرتا رہے گا۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی سرحدوں کی طرف نیٹو کی توسیع ہماری سلامتی کے لیے مسائل اور خدشات پیدا کر رہی ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے یہ یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنی سرحدوں کی جانب نیٹو کی توسیع کے پیش نظر برا‏عظم یورپ کے سیکورٹی ڈھانچے میں توازن پیدا کرنے کی غرض سے ضروری اقدامات انجام دے رہا ہے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے بارے میں بھی واضح کیا کہ نیٹو روس کی سرحدوں کی طرف بڑھ رہا ہے لہذا بیلا روس کو اپنی سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

دیمتری پسکوف نے کہا کہ ماسکو سربیا اور نیٹو کی طرف سے منصوبہ بند مشقوں کی کڑی نگرانی کرے گا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مغرب کی جانب سے سربیا کو روس مخالف موقف اپنانے کی طرف راغب کرنے کی کوششیں بند نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ کے حالات زار سے متعلق یورپی حکام کے نام ای یو پیک کے خطوط

دوسری جانب ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے خارجہ پالیسی کے تحت سن دوہزار چودہ میں یوکرین سمیت مختلف ملکوں میں رنگین انقلاب کی حمایت کی تھی اور موجودہ بحران اسی کا نتیجہ ہے۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ عالمی امن و استحکام ماسکو واشنگٹن تعلقات سے وابستہ ہے جو اس وقت انتہائی گہرے بحران کا شکار ہیں۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ برابری اور عدم مداخلت کے اصول پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button