اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کے جنوب سے صہیونی بستیوں کی جانب تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے ہیں

شیعیت نیوز: بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 10 منٹ کے اندر اندر لبنان کے جنوب سے صہیونی بستیوں کی جانب تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لبنان سے صیہونی علاقوں پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد صیہونی ریاست نے اپنی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جس میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ان حملوں کا جواب دیں گے۔

مختلف ذرائع ابلاغ آج جمعرات کو لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں پر وسیع پیمانے پر راکٹوں سے حملے کی خبر دے رہے ہیں۔

شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، صہیونی بستی شلومی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کا مغربی نعرہ مکر و فریب پر مبنی ہے، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئرن ڈوم دفاعی نظام نے نامعلوم ہدف پر 2 میزائل داغے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 10 منٹ کے اندر اندر لبنان کے جنوب سے صہیونی بستیوں کی جانب تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک راکٹ کو آئرن ڈوم سسٹم نے روک لیا ہے۔

اس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ الجلیل علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایک صیہونی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر حملے سے قبل صیہونی فوج کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا تھا اور آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام، صیہونی توپ خانہ اور چھاتہ بردار فوج کو بالکل آمادہ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button