اہم ترین خبریںیمن

مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، سید عبدالمالک الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔

عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ فلسطینی قوم کے شجاعانہ موقف سے صیہونی دشمن کو شکست ہو گی۔

انہوں نے صہیونیوں کو عوام اور معاشرے کو تباہ کرنے والے صف اول کے شیاطین قرار دیا۔

عبدالمالک الحوثی نے امت مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا وسیع پیمانے پر فلسطینی قوم کی حمایت اور صہیونی دشمن کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔

عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، انصار الله کے سربراہ نے اس امر کی جانب زور دیا کہ ملت فلسطین کی حمایت میں ذمہ دارانہ موقف اسرائیلی دشمن کو تباہ کر دے گا۔

انہوں نے تمام مسلمانوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ایک ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی تحسین

دوسری جانب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔

مہدی المشاط نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور اس میں موجود فلسطینی نمازیوں پر صیہونیوں کے ظلم و ستم کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین کے لئے یمن کی حمایت اور امت کے آزاد افراد کی مدد ہمارا ایک اصولی، انسانی، سیاسی، مذہبی اور ناقابل تبدیل موقف ہے۔ ہم یمن کی حالیہ صورت حال کے باوجود فلسطین کی آزادی کے لئے موثر اور عملی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

یمن کی سیاسی شوریٰ عالی کے سربراہ نے امت اسلامی سے امریکی و صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اسلامی دنیا سے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول اور آزادی کے لئے فلسطینی مقاومت کی حمایت پر زور دیا۔

مہدی المشاط نے صیہونی حکومت سے سمجھوتہ کرنے والے ممالک کو اس غاصب حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کی دعوت دی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button