دنیا

صیہونی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک نے اپنی تعریف کے پل باندھ دیئے!

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 200 مزاحمتی کارروائیوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

صیہونی حکومت کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے سیکورٹی کشیدگی میں اضافے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ان کی زیر کمان فورسز نے 200 مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثربنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے صہیونی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے آگاہ کردیا، صہیونی ویب سائٹ

صیہونی حکومت کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونن بار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک اس سیکورٹی ایجنسی نے 200 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثر کر دیا ہے جس میں فائرنگ، دھماکے اور یرغمال بنانے کی کارروائیاں شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹیکیلا نام سے جانی جانے والی کلنگ اینڈ کلیننگ اسکواڈ کو جاری آپریشن کو بے اثر کرنے کے لیے تقریباً 14 بار آپریشن کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں سے ایران مخالف محاذ کمزور ہو رہا ہے، آيت اللہ خامنہ ای

عرب-48 ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے گزشتہ روز صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی موجودگی میں منعقد ہونے والی فسح کی تقریب میں دعویٰ کیا کہ ان کے زیر کمان ادارے نے اس سال 200 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کو بے اثر کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید ’’سکیورٹی کشیدگی میں اضافے‘‘ کے بارے میں خبردار کیا اور دعویٰ کیا کہ اس سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران، شاباک نے اس سال کے آغاز سے اب تک 150 شوٹنگ آپریشنز، 20 دھماکہ خیز کارروائیوں، گھات لگا کر حملے اور اغوا نیز کئی دیگر کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button