دنیا

یورپ میں حملے کی سازش کرنے والا داعشی ہلاک، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ

شیعیت نیوز: امریکی سینٹرل کمانڈ نے یورپ میں داعش کے حملوں کا منصوبہ تیار کرنے والے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ایک فوجی آپریشن میں داعش کا ایک سینئر سرغنہ مارا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز شام میں امریکی فوج کی کارروائی میں داعش کا ایک سینئر لیڈر مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ہتھیار ہیں اسرائیل کے پاس ہیں، ایہود باراک کا اعتراف

سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد عید احمد الجبوری یورپ میں داعش کے حملوں کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار تھا اور اس دہشت گرد گروہ کی قیادت کا ڈھانچہ تیار کر رہا تھا۔

روئٹرز کے مطابق، فروری میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گروپ کے ارکان اور حامیوں کی تعداد 5000 سے 7000 کے درمیان ہے، جو عراق اور شام کے درمیان پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں سے تقریباً نصف جنگجو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ 8 برس سے جواں سال جبری لاپتہ بیٹے کی راہ تکتا بوڑھا باپ بالآخر دم توڑ گیا

سینٹ کام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ گروپ اب بھی خطے اور اس سے باہر کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ گروپ اگرچہ تباہی کا شکار ہے پھر بھی مشرق وسطیٰ سے باہر حملہ کرنے کی خواہش کے ساتھ خطے میں کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ الجبوری کی موت عارضی طور پر داعش کی غیر ملکی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button