دنیا

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظور

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن میں فلسطین کے حق میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کی باونویں نشست کے موقع پر، بیت المقدس سمیت فلسطینی سرزمینوں میں انسانی حقوق کی صورت حال، ان علاقوں کے عوام کو انصاف دلانے اور غاصبوں کو سزا دینے کی ضمانت فراہم کرنے پر مبنی ایک قرارداد منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان نے انڈونیشیا کے صیہونی حکومت مخالف اقدام کو سراہا

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین کے حق میں جاری ہونے والی ایسی قرار داد، دراصل غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کے مظالم اور جرائم کی مخالفت کے مترادف ہے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں درج ہے کہ صیہونیوں کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں جاری ہونے والی اس نوعیت کی قراردادوں کو مؤثر عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے، صہیونی اپنے انجام سے بخوبی واقف ہیں، جنرل رمضان شریف

اس بیان میں عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ صیہونی حکام کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں ۔

فلسطین کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگر بین الاقوامی قوانین کے نفاذ میں دوہرا معیار اپنایا گیا تو عالمی قوانین پر مبنی نظام تحس نحس ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی انسانی حقوق کے سلسلے میں مغربی دنیا کے دوہرے معیاروں پر کھلی نکتہ چینی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button