اہم ترین خبریںایران

شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے، صہیونی اپنے انجام سے بخوبی واقف ہیں، جنرل رمضان شریف

شیعیت نیوز: مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے شام میں سپاہ پاسداران کے دو فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی بخوبی جانتے ہیں کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔

رپورٹ مطابق جنرل رمضان شریف نے کہا کہ صہیونی مقاومتی بلاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کو جاننا چاہئے کہ مقاومتی تحریکیں روز بروز طاقتور اور ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گذشتہ 8 برس سے جواں سال جبری لاپتہ بیٹے کی راہ تکتا بوڑھا باپ بالآخر دم توڑ گیا

حالیہ صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام لیا جائے گا۔ صہیونی اپنے انجام سے بخوبی واقف ہیں۔ گذشتہ کچھ گھنٹوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور آئندہ کیا ہوگا ان سے وہ خوب آگاہ ہیں۔

مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ نے غاصب صیہونی ریاست میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داخلی بحران اور پرتشدد واقعات کی وجہ سے صہیونی ریاست کے حامیوں پر واضح ہوگیا ہے کہ صہیونی جعلی حکومت کی بقا کی امید نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ریڈ لائن پر سمجھوتہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایم ڈبلیوایم

مبصرین حالیہ حالات اور واقعات کی روشنی میں تجزیہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے بارے میں ’’سقوط کے دہانے پر‘‘ جیسے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

جنرل رمضان شریف نے فلسطینی مقاومتی بلاک کی تقویت اور مدد کے عزائم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس سال 23 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس ’’فلسطین عالم اسلام کی وحدت کا محور، قدس آزادی کے نزدیک‘‘ کے نعرے کے تحت منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button