ایران

جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود خطے میں اختلافات اور انتشار کی بنیاد پر ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود اور بقا ہمیشہ جنگ، عدم تحفظ اور خطے میں اختلافات پیدا کرنے پر مبنی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

کنعانی نے کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں سفارت کاری اور ہم آہنگی کا راستہ مضبوط ہونے کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے مہم جوئی اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کام کی وجہ واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود اور بقا ہمیشہ جنگ، عدم تحفظ اور خطے میں اختلافات پیدا کرنے پر مبنی ہے اگرچہ اس کا اندرونی تباہی سے کوئی فرار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل کی موجودہ صورتحال رہبرِ انقلاب کی پیشنگوئی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جنرل باقری

دوسری جانب شام میں غاصب اسرائیلی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے دو ایرانی فوجی افسر مدافع حرم’’میلاد حیدری‘‘ اور ’’مقداد مہقانی جعفرآبادی‘‘ کے جسد خاکی کو تہران میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں شام میں شہید ہونے والے دو ایرانی فوجی افسر ’’میلاد حیدری‘‘ اور ’’مقداد مہقانی جعفرآبادی‘‘ کی نماز جنازہ کا اجتماع امام حسین سکوائر پر ہوا، تاہم تشییع جنازہ میں سیاسی، نظامی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

رپورٹ کے مطابق، جنازہ کے اجتماع میں شریک لاکھوں مرد و خواتین، چھوٹے بچے اور سن رسیدہ افراد نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق، تشییع جنازے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر سردار سلامی، قدس فورس کے کمانڈر سردار قاآنی اور نائب صدر محمد مخبر سمیت ایرانی سیاسی اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی نائب صدر نے غاصب اور جعلی صہیونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ممالک کی سلامیت پر حملہ اور غاصب حکومت کے خاتمے کی علامت قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button