اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ ایران کو تاوان ادا کرے، ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا تاریخی فیصلہ

شیعیت نیوز: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے امریکہ کو ایران کو تاوان ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت کے نائب سربراہ کریل گیؤرگیان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی اثاثون کو منجمد کئے جانے کا اقدام غیر قانونی رہا ہے بنابریں امریکہ کو چاہئے کہ ایران کو اپنے اقدام کا تاوان ادا کرے۔

انھوں نے تاکید کی کہ امریکہ نے ایرانی اثاثوں کو منجمد کئے جانے کا اقدام عمل میں لا کر ایران کے ساتھ اقتصادی روابط اور سن انیس و پچپن کے قونصلر حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے بین الاقوامی فرائض پر عمل نہ کرنے کی بنا پر امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاوان کی رقم کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی قوم کے حقوق کا مطالبہ کرنا ایران کی حکومت کا اہم ترین فریضہ ہے جس کو نبھانے کے لئے وہ ہر طرح کے منطقی طریقوں پر عمل کرتی رہے گی تاکہ ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو نے اب تک یوکرین کو کتنی فوجی امداد دی؟، میر چاجوآنا

عالمی عدالت انصاف نے امریکہ کی جانب سے ایرانی مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کی بحالی سے متعلق ایران کی درخواست مسترد کر دی۔

دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے امریکی حکام کی جانب سے منجمد کیے گئے ایرانی مرکزی بینک کے اثاثوں میں سے تقریباً ۲ بلین ڈالر کو بحال کرنے کی قانونی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

تہران کی جانب سے 1983ء میں لبنان میں ہونے والے بم دھماکے اور ایران سے منسلک دیگر حملوں کے متاثرین کو معاوضے کے طور پر ادا کرنے کے لیے امریکہ نے اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔

۱۰/۵ کی اکثریت والے فیصلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ اس کے پاس مرکزی بینک سے منسلک ایرانی دعوے پر فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

67 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عالمی عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکہ نے ایران اور ایرانیوں کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے کچھ دوسرے اقدامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر معاوضہ ادا کیا جائے، جس کی رقم کا تعین بعد کے مرحلے میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button