دنیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں آذربائیجان کا سفارت خانہ کا باضابطہ افتتاح

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جمہوریہ آذربائیجان کا سفارت خانہ بدھ کے روز آذری وزیر خارجہ کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سرکاری طور پر کھول دیا گیا۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرام اف نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں باکو اور تل ابیب کے درمیان تعاون کو باہمی مفاہمت، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے 2021 میں مقبوضہ علاقوں میں سیاحت اور تجارت کا دفتر کھلا ہے ۔اور پھر اپنا سرکاری سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

بایرام اف نے سفارت خانے کے افتتاح کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور اسرائیل برسوں سے دفاعی اور سلامتی کے امور میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے امن، استحکام اور گفتگو سے آذربائیجان کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے دوران خطے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور ایران مغربی پالیسی سے مطمئن نہیں ہیں، روسی وزیر خارجہ

جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے آئندہ 20 دنوں میں باکو میں اسرائیل-آذربائیجان اقتصادی تعلقات کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آذربائیجان میں 140 سے زیادہ اسرائیلی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل-آذربائیجان اقتصادی تعلقات کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو باکو میں منعقد ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ میٹنگ ہمارے موثر تعاون میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری جانب صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوھن نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر دی کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا۔

تل ابیب کے باکو کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کے سلسلے میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ سرزمین کا دورہ کیا اور اپنے صیہونی ہم منصب سے ملاقات کی۔

آذربائیجان کے میڈیا نے آج بدھ کے روز اپنے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی خبر دی ہے۔

صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوھن نے ٹویٹر پر اپنے آذری ہم منصب سے ملاقات کی تصاویر جاری کیں اور اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایلی کوھن نے آذری عہدیدار کے مقبوضہ سرزمین کے اس دورہ کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک وزارت خارجہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کی میزبانی کر رہا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button