عراق

ایران، سعودی عرب اور شام کے سفیروں کی عراق میں افطار پارٹی کے دوران ملاقات

شیعیت نیوز: عراق میں ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں سعودی عرب، شام اور ایران کے سفراء کی ملاقات ہوئی ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بغداد میں ایرانی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی اس ضیافت میں 12 مسلم ممالک کے سفیر شریک تھے۔

عراق میں ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق کی جانب سے بدھ کے روز افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بغداد میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزيز الشمری اور شام کے سفیر صطام جدعان الدندح نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سفیروں نے ایک دوسرے سے ملاقات میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد اور خیر سگالی کے باہمی جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہر قسم کے خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، امیر مہدی ہادیان

دوسری جانب شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔

ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button