اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ساہیوال، مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی،پولیس تشدد سے2خواتین جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس تصادم میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال بھی موقع پر موجود تھے۔

شیعیت نیوز: نا اہل حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام، سستا اور مفت سرکاری آٹا عوام کی جان پر بن آیا، پنجاب میں مزید دو افراد جان سے گئے، ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم سنٹر پر پولیس کے تشدد سے دو خواتین جاں بحق اور سینتالیس زخمی ہوچکی ہیں،واقعہ قائد اعظم اسٹیڈیم میں بنے مفت آٹا تقسیم سنٹر پر پیش آیا۔

پولیس کے تشدد سے 43 خواتین زخمی ہوگئیں، دو زخمی خواتین جان کی بازی ہار گئیں،عینی شاہدین کے مطابق آٹا ایپ بند ہونے سے پولیس عوام کا رش کنٹرول نہ کر سکی، ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کیلئے دھکے دیے،

یہ بھی پڑھیں: کراچی کےشہریوں کو مہنگے پھلوں اور پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیئے، ظفر عباس

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس تصادم میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال بھی موقع پر موجود تھے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں مفت آٹا تقسیم کے دوران بد نظمی کی وجہ سے چھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں،حکومت نے رمضان سے قبل مستحق خاندانوں کو ماہانہ 30کلو آٹا مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مستحق خاندانوں کو مفت آٹا تقسیم کرنے کی وجہ سے سستے آٹے پر سبسڈی ختم کر دی جس کی وجہ سے جو آٹے کا تھیلہ غریب کو 640روپے میں مل رہا تھا وہ 1158کا بھی نہیں مل رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button