ڈاکٹر شیریں مزاری نےکالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سیاسی سہولت کارراناثناءکو آئینہ دکھادیا
راناثناءاللہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دیئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے مسلم لیگ ن اورراناثناءاللہ کی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی سے پردہ چاک کردیا۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سب سے بڑے سیاسی سہولت کار موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو سابق وزیر انسانی حقوق اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے آئینہ دکھا دیا۔
راناثناءاللہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دیئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے مسلم لیگ ن اورراناثناءاللہ کی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی سے پردہ چاک کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ چلو اب جب قاتل رانا ثناءنےسیاسی جماعتوں کودہشتگرد قراردینےکامعاملہ چھیڑ ہی دیاہےتو ن لیگ سےابتداءکیجائے۔ خود رانا ثناء کی سرپرستی میں ماڈل ٹاؤن کےقتلِ عام سےلے کرSC پر مسلّح حملےاور اسامہ بن لادن سےپیسےپکڑ کرجمہوریت کیخلاف سازشوں تک عسکریت پسندی اس جماعت کےخمیر میں رچی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدارا ملک کو بند گلی میں طرف نا دھکیلا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو،علامہ راجہ ناصرعباس
واضح رہے کہ جو راناثناءاللہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دیکر اپنا سیاسی تعصب ظاہر کررہے ہیں درحقیقت یہی وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی ہمیشہ سیاسی پشت پناہی کی ہے ۔ ہزاروں شیعوں کے قاتل ملک اسحاق، اکرم لاہوری، غلام رسول شاہ ، احمد لدہیانوی، معاویہ اعظم اور مسرورجھنگوی کو مالی مدد فراہم کی جبکہ انہیں محفوظ ٹھکانے بھی فراہم کرتا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کالعدم تکفیری جماعتوں کو اپنا اثاثہ سمجھا ہے اور اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے ان کا بے دریغ استعمال بھی کیا ہے ۔